یوکرین کا میزائل حملہ، خودمختارریاست ڈونیسک میں 20 افراد ہلاک، 28 زخمی

ماسکو(سی این پی)خودمختار ریاست ڈونیسک پر ہونے والے یوکرین کے میزائل حملے میں بیس افراد ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہو گئے۔روسی حکام کے مطابق یوکرین کا او ٹی آر اکیس میزائل ڈونیسک کے رہائشی علاقے میں گر گیا جس سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، ڈونیسک کے شہریوں کو بھاری جانی نقصان اٹھا نا پڑا۔میزائل کو ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا اس کے باوجود میزائل زمین پر آ گرا، میزائل پر نصب ہتھیاروں نے دور دور تک تباہی مچائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں