امریکہ کا پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعہ پر رد عمل دینے سے انکار

واشنگٹن(سی این پی)پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے پر امریکا نے رد عمل دینے سے انکار کردیا۔ہفتہ وار بریفنگ میں امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزارت دفاع پاکستان میں میزائل گرنے کے واقعے کو حادثہ قرار دے چکی لہذا اس معاملے پر امریکا مزید کوئی بات نہیں کرسکتا، بظاہر واقعے کے پیچھے کچھ اور مقاصد دکھائی نہیں دے رہے۔نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ بھارت میں یورینیم چوری اور گرفتاریوں کے بارے میں علم نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں