حجاب اسلام کا لازمی جزو نہیں، کرناٹک ہائیکورٹ نے متنازع فیصلہ سنا دیا

نئی دہلی(سی این پی)کرناٹک ہائیکورٹ نے حجاب سے متعلق دائر درخواستوں پر متنازع فیصلہ سناتے ہوئے حجاب کو اسلام کا غیر ضروری جزو قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کی تمام پٹیشنز کوخارج کر دیا۔کرناٹک ہائیکورٹ نے حجاب سے متعلق دائر پانچ درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عبوری طور پر سکارف اور بھگوا چادر پر پابندی عائد کردی ہے، فیصلے میں کہا گیا کہ یونیفارم کی پابندی ضروری ہے، طلبا اعتراض نہیں کر سکتے۔درخواست گزاروں نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا، گزشتہ ہفتے مسلم لڑکیوں کی جانب سے حجاب پہن کر سکول آنے کے باعث انتہاپسند ہندوئوں نے پرتشدد مظاہرے کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں