کوئٹہ(سی این پی)کوئٹہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے 2 دن کے لئے بند کرکے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے، سول سکرٹریٹ کی اور دیگر دفاتر کے حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے، ینگ ڈاکٹرزنے احتجاج موخر کردیا۔کوئٹہ میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے آج 17 اور کل 18 مارچ کو دو دن کے لئے بند کردیئے گئے ہیں، بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے بھی میٹرک کے2 پیپرز ملتوی کردیئے ہیں، سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر محکموں میں بھی حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں اور وہاں آنے جانے والے افراد کی سختی سے چیکنگ کی جارہی ہے۔دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں آج نکالی جانے والی احتجاجی ریلی بھی ملتوی کر دی، تمام ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو ایمرجنسی وارڈز اور ٹراما سینٹر میں حاضری یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔ کوئٹہ ، سبی ، مچھ اور چمن کے ریلوے سٹیشنز پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، مسافر ٹرینوں کی روانگی و آمد کے اوقات کے دوران سٹیشن آنیوالے افراد کی جامع تلاشی لی جائیگی اور مسافرٹرینوں پر کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں۔
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف نے1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل