وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی، جس میں کہا ہے کہ دھمکی آمیزخط متعلقہ سول،فوجی قیادت کو بھجوا کر تحقیقات کرائی جائیں۔تفصیلات کے وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کامعاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ، ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی۔درخواست میں وزیراعظم کی جانب سے دکھائے گئے خط کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ عوام کو ذہنی تنائوسے نکالنے کیلئے فوری مداخلت کی ضرورت ہے، دھمکی آمیز خط اتنہائی حساس اورسنجیدہ معاملہ ہے، دھمکی آمیزخط متعلقہ سول،فوجی قیادت کو بھجواکرتحقیقات کرائی جائیں۔گذشتہ روز حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط چیف جسٹس آف پاکستان کو دکھانے کی پیشکش کی تھی ، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ مقصد خط کی حقیقت آشکار کرنا ہے، دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ سات مارچ کو جیسے ہی خط ملا، مراسلے میں لکھا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک آرہی ہے ، عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی اور عمران خان وزیراعظم برقرار رہے تو خوفناک نتائج آسکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے خط کے حوالے سے بتایا تھا کہ مراسلے میں جوباتیں ہیں وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی سے جڑی ہے ، اس مراسلے سے واضح ہے یہ پیغام عدم اعتماد سے جڑاہواہے، مراسلے سے واضح ہے بیرونی ہاتھ اور عدم اعتماد کی تحریک آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں