تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش،وزیراعظم کا دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ای پاسپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس خط کے اندر واضح ہے کہ یہ کتنی بڑی سازش ہے؟ پتہ چلے گا کون سے لوگ ہیں؟ جو باہر سے سازش کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ سازش ہے یہ خط میں اب سینئر صحافیوں کو دکھائوں گا ساتھ ہی انہوں نے اتحادی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ایک ایک نمائندے کو بھیج دیں ان سے خط شیئر کروں گا۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خط فارن امپورٹڈ کرائسز ہے، یہ خط سازش سے بھی بڑی سازش ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ انجانے میں اس سازش کا حصہ ہیں جبکہ ہم پر شک کیا جارہا ہے کہ ہم حکومت بچانے کیلئے یہ سب کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جو فیصلہ کرناہے اس سے پہلے سوچ لیں کہیں آپ سازش کا حصہ نہ بن جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران نئی چیز نہیں ہے، سیاسی بحران تو ملکوں میں آتے رہتے ہیں اور تحریک عدم اعتماد ایک بھی جائز جمہوری اور آئینی طریقہ ہے، لیکن میرے خلاف عدم اعتماد کی یہ تحریک غیرملکی ہے اور باہر سے پاکستان کے خلاف سازش ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف باہر سے سازش ہورہی ہے، یہ سازش اس وقت سے ہورہی ہے جب سے باہر سے ایک فون کال ہوتی ہے، ان کو برداشت نہیں کہ پاکستان اپنے ملک کے مفاد کیلئے کام کرے ، یہ چاہتے ہیں لیڈر شپ اپنے ملکی مفاد کا سودا کریں۔ای پاسپورٹ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم واضح کہا کہ ہم کیوں کسی کی دہشتگردی کا حصہ بنیں؟ دہشتگردی کی جنگ کا حصہ بن کر ہمیں کیا ملا؟ بس ہم نے اپنے ملک کے مفاد کو کسی اور ملک کیلئے قربان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں