این سی او سی کا آج آخری دن، وزیراعظم کی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد(سی این پی)انسداد کورونا کے لیے تشکیل دیے گئے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا آج آخری دن ہے جس کے بعد اسے بند کردیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے قوم کو این سی او سی بند کیے جانے کی اطلاع دی۔وزیراعظم نے وبا سے نمٹنے کے لیے قومی تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر این سی او سی کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ وبا کے نتیجے میں ہمارے کام کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔دوسری جانب این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بھی اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کی جس میں بتایا گیا کہ آج این سی او سی کے آپریشن کا آخری دن ہے۔اسد عمر نے بتایا کہ کورونا وائرس کی شرح مسلسل کم ہے اور ویکسی نیشن کی شرح بلند ترین سطح پر ہے۔اسد عمر نے کورونا وبا کے دوران این سی او سی کی سربراہی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں