انٹرمیڈیٹ کے نتائج،اخبار فروش کے بیٹے نے تعلیمی میدان میں جھنڈے گاڑ دیے

کراچی(سی این پی )اعلیٰ ثانوی تعلیم بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوئم کامرس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا، اخبار فروش کے بیٹے نے تعلیمی میدان میں جھنڈے گاڑ دیے۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کامرس ریگولر گروپ سال دوم 2019 کےنتائج کااعلان کیا، انس حبیب 88 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔رزلٹ کے مطابق دوسری پوزیشن لینے والے مزمل احمد نے 87 فیصد نمبرز حاصل کیے اسی طرح اروبہ محمد 86 فیصد نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آئیں۔انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق امتحانات میں 4 ہزار 321 طلبا نے حصہ لیا جن میں سے کامیابی کا تناسب 30 فیصد ہی رہا۔
انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے امتحانات کے نتائج ویب سائٹ پر جاری کیے جاتے ہیں جہاں رول نمبر درج کر کے طالب علم اپنا رزلٹ باآسانی دیکھ سکتا ہے، علاوہ ازیں ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی نتائج معلوم کیے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں