عمران خان کے کہنے پر جان بھی دیں گے،زرتاج گل

اسلام آباد(سی این پی) پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کے کہنے پر جان بھی دیں گے۔پارلیمنٹ ہائوس آمد پر صحافیوں سے گفتگو میں زرتاج گل نے کہا کہ عمران خان اگر استعفے کا کہتے ہیں تو استعفی دیں گے اور عمران خان اگر جان دینے کا کہتے ہیں تو جان دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے یہاں پہنچی ہوں جہاں کے عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاس پہنچے جہاں ان کی آمد پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کل کے پاور شو پر کیا کہیں گے؟ اس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ،عزت دینے والا اللہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں