اسلام آباد(سی این پی)وفاقی شرعی عدالت میں سودی نظام کے خلاف درخواستوں پر سماعت مکمل ہوگئی جس کے بعد عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی شرعی عدالت میں سودی نظام کیخلاف درخواستوں پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی اور سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔شرعی عدالت میں ہونے والی سماعت میں وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا۔سماعت کے موقع پر وکیل اسلم خاکی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدر ،اٹارنی جنرل کی میٹنگ کا کنفرم نہیں، وقت دیا جائے، دیکھنا ہےجو اسکیمیں چیلنج کی گئیں وہ رباع کی تعریف میں آتی ہیں یا نہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کوئی اسکیم چیلنج نہیں ہوئی کیا آپ مخالفت کررہے ہیں؟ جس پر وکیل ڈاکٹر اسلم خاکی نے کہا کہ جی میں مخالفت نہیں بلکہ فرق بیان کرنا چاہتا ہوں، جو پیسے لمیٹیڈ ہیں ان میں پیسے رکھنا سود نہیں کیونکہ لمیٹڈ بینک نفع نقصان میں شریک ہوتا ہے۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ شہری قرض لیتا ہے اور اس سے سود لیا جائے وہی ظلم اور رباع ہے، فرد لمیٹڈ کمپنی نہیں ہوتی اور نقصان مقروض کو اٹھانا پڑتا ہے۔
بجٹ میں جوسز پر ٹیکسوں کو 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
پاک ایران خوش گوار تعلقات میں ابراہم رئیسی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹرحمیرا طارق
آسمانی و زمینی ہر آفت میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
تمباکو انڈسٹری کی طرف سے 10 اسٹک پیک کی کوششیں پریشان کن ہیں، ملک عمران احمد
پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا