سوشل میڈیا پرسکیورٹی اداروں کیخلاف مہم چلانے پر مزید 7 افراد گرفتار

کراچی(سی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے انسداد دہشتگردی ونگ نے سوشل میڈیا پر سکیورٹی اداروں کے خلاف مہم چلانے پر مزید 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہیکہ ملک بھر سے مزید 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد ملزمان کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ 9 ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے روزانہ آن لائن میٹنگز میں صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کا بتانا ہے کہ ادارے کی کارروائیوں کے نتیجے میں ٹرینڈ چوتھے نمبر سے بھی نیچے آگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں