اسلام آباد(سی این پی)لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے خود سے منسوب کیے گئے فوج مخالف بیانات کو جعلی قرار دے دیا۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے ساتھ مذکورہ ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام سے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف جعلی آڈیو پیغامات وائرل ہوئے تھے۔تاہم اب میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغامات میں ان آڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان سے منسوب آڈیو بیان جعلی ہے، فوج میری شناخت اور پہلا پیار ہے، اس قسم کی پوسٹ نہیں کرسکتا۔دوسری جانب اس حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم نے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان سے منسوب جعلی آڈیو ریکارڈنگز چلائی جارہی ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے 40 سال فوج میں خدمات انجام دی ہیں، آڈیوز میں چلائی جانے والی آواز میری نہیں ہے اور میں اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہیں کرتا۔
بجٹ میں جوسز پر ٹیکسوں کو 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
پاک ایران خوش گوار تعلقات میں ابراہم رئیسی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹرحمیرا طارق
آسمانی و زمینی ہر آفت میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
تمباکو انڈسٹری کی طرف سے 10 اسٹک پیک کی کوششیں پریشان کن ہیں، ملک عمران احمد
پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا