اسلام آباد(سی این پی) فرخ حبیب نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات منعقد کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، بیرونی سازش کے تحت پاکستان میں ایک امپورٹڈ وزیراعظم مسلط کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے سیاسی فنڈ ریزنگ کی بنیاد رکھی، پی ٹی آئی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فنڈ ریزنگ کی، نواز شریف اسامہ سے پیسے لیکر پیپلزپارٹی کی حکومت گرانے کی کوشش کرتے تھے، فضل الرحمان لیبیا سے فنڈنگ لیتے تھے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے 64 کروڑ کا حساب دینا ہے، پیپلزپارٹی نے بھی 35 کروڑ روپے کا حساب دینا ہے، ہم الیکشن کمیشن میں پیش ہو رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن سے بھاگ رہی ہے، مریم نواز اور بلاول بھٹو اگلی سماعت پر خود آئیں، ہمارا مقابلہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے ہے، اکبر ایس بابر کی کوئی حیثیت نہیں۔
بجٹ میں جوسز پر ٹیکسوں کو 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
پاک ایران خوش گوار تعلقات میں ابراہم رئیسی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹرحمیرا طارق
آسمانی و زمینی ہر آفت میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
تمباکو انڈسٹری کی طرف سے 10 اسٹک پیک کی کوششیں پریشان کن ہیں، ملک عمران احمد
پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا