لاہور(سی این پی)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھانے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ، چین کی جانب سے بھی شہباز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ دریں اثنا ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں۔ صدر اردوان کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی، پاکستان اور ترکی با اعتماد بھائی ہیں، دونوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔
بجٹ میں جوسز پر ٹیکسوں کو 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
پاک ایران خوش گوار تعلقات میں ابراہم رئیسی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹرحمیرا طارق
آسمانی و زمینی ہر آفت میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
تمباکو انڈسٹری کی طرف سے 10 اسٹک پیک کی کوششیں پریشان کن ہیں، ملک عمران احمد
پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا