اسلام آباد(سی این پی) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ پی ٹی آئی فارنگ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن کے اندر کردیا جائے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا یہ فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 14 اپریل کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے، اکبر ایس بابر کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنے کی پی ٹی آئی کی بھی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔پاکستان تحریک انصاف نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو دائر درخواستیں مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا جبکہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوئی تو سیاسی جماعت اور اس کے چیئرمین کی حیثیت بھی متاثر ہو گی، اگر ممنوعہ فنڈنگ نکلی تو پی ٹی آئی کو نتائج بھگتنا ہوں گے، ضروری ہے کہ فنڈنگ کیس میں جلد سچائی تک پہنچا جائے، الیکشن کمیشن کو حقائق تک پہنچنے کیلئے کوئی بھی طریقہ اپنانے سے روکا نہیں جا سکتا۔
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت
آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند
توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظور
9مئی مقدمات، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت دیگر کی ضمانتیں کنفرم