وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ گلگت بلتستان، دیامر بھاشا ڈیم پر کام کا جائزہ لیں گے

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم شہباز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ میں دیامر بھاشا ڈیم پر کام کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم کو دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق حکام بریفنگ دیں گے۔ شہباز شریف کو گلگت بلتستان کے اعلیٰ انتظامی حکام گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم کی گلگت بلتستان حکومت کے اعلیٰ عہدیداران کیساتھ ملاقات کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں