حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلی پنجاب کامیابی کا نوٹیفکیشن گورنر ہائوس کو موصول

لاہور(سی این پی)حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلی پنجاب کامیابی کا مراسلہ جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن گورنر ہائوس کو موصول ہو گیا ہے۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے متعلقہ اداروں کو انتخابی نتائج سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا۔ گورنر ہائوس کو بھی وزیراعلی کے انتخابی نتائج سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج ہو گی۔ نو منتخب وزیراعلی حمزہ شہباز گورنرہائوس میں حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب رات آٹھ بجے گورنر ہائوس میں ہو گی۔حلف کون لے گا، سپیکر یا گورنر تاحال فیصلہ نہ ہو سکا، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے تاحال حلف لینے یا نہ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں