عمران خان کے کراچی جلسے میں فنکار برادری کی بھی بھرپور شرکت

کراچی(سی این پی)گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شہریوں سمیت فنکار برادری نے بھی شرکت کی جس میں معروف اداکار شامل تھے۔جلسے کی تصاویر اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹس پر شیئر کیں اور اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔گلوکار و اداکارہارون شاہد تحریک عدم اعتماد کے آغاز سے ہی عمران خان کے مکمل حامی ہیں۔ہارون شاہد بچے اور اہلیہ کے ہمراہ جلسے میں شریک ہوئے۔اداکارہ آمنہ ملک نے جلسے میں شرکت کی اور انسٹا اسٹوری پر جلسے کی متعدد ویڈیوز اور اداکارہ تارا محمود کے ساتھ بھی سیلفی شیئر کی۔فیروز خان بھی عمران خان کے کراچی میں ہونے والے جلسے میں شریک ہوئے اور ساتھ ہی اپنی اور جلسے کی ویڈیوز شیئر کیں۔ اداکارہ تارا محمود جوپاکستان کے سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی ہیںانہوں نے بھی جلسے میں شرکت کی۔تارا نے کراچی جلسے میں شرکا کی تعداد پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘ہم نے آخر کار کر دکھایا’۔مریم نفیس نے جلسہ گاہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ‘کراچی نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، عمران خان آپ نے گھبرانا نہیں ہے’۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ پاکستان آپ سے محبت کرتا ہے اور پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے۔سائرہ یوسف نے بھی پاکستانی جھنڈے کے ہمراہ جلسے کی تصاویر جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں