کراچی نے کبھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا،اسد عمر

کراچی(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے گزشتہ روز کراچی کے باغ جناح میں پی ٹی آئی کے جلسے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اپنی ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ کراچی نے کبھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا، شکریہ کراچی۔رہنما پی ٹی آئی نے ٹوئٹ میں کراچی سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ نے کل پھر ثابت کر دیا کہ کراچی نیا پاکستان بنانے میں اپنے کپتان کے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کراچی کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں