برطرفی کا معاملہ، صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(سی این پی) صدر مملکت عارف علوی نے گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پرکام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے پیغام دیا ہے کہ گورنر پنجاب برطرفی کی سمری پرفیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی سمری ایوان صدر کو بھجوائی گئی تھی۔واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو چوہدری سرور کے بعد رواں ماہ ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب نامزد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں