موجودہ بحران کا حل شفاف اور جلد انتخابات کا انعقاد ہے،راجہ سکندر محمود

سیاستدانوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک بحرانی کیفیت کا شکار ہے

راولپنڈی(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ سکندر محمود نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مملکت خداداد قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمارے بزرگوں نے حاصل کی تھی۔لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ میدان سیاست سے حکومتوں میں آنے والوں نے ہر دور میں خود کو مضبوط اور ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔سیاستدانوں نے ملک سے وفاداری نبھانے کا جو حلف اٹھایا تھا اس حلف سے بے وفائی کی۔انہوں نے قومی خزانے کو ذاتی جاگیر سمجھ کر ذاتی اور من پسند منصوبوں پر ضائع کیا۔سیاستدانوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک بحرانی کیفیت کا شکار ہے۔ اب بھی وقت ہے اگر ہم ذاتی مفادات کے خول سے باہر نہ نکلے اور ملک مفاد کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے سے باز نہ آئے تو خدانخواستہ ایک بڑا طوفان ہمارا منتظر ہے۔ اس وقت ملک میں جو سیاسی ماحول اور گرما گرمی پیدا ہو گئی ہے اس میں اضافے کا امکان ہے ، موجودہ بحران کا حل شفاف اور جلد انتخابات کا انعقاد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں