ڈی آئی خان میں فائرنگ، نارکوٹکس فورس کے دو افسران شہید

ڈی آئی خان(سی این پی) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایکسائزاینڈ نارکوٹکس فورس کو بڑا نقصان۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ بائی پاس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں ایکسائز اینڈ نار کوٹکس فورس کے دو افسران موقع پر ہی شہید ہوگئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق جاں بحق افسران کی شناخت انسپکٹر رخسار اور اے ایس آئی وسیم کے نام سے ہوئی، جنہیں دوران ڈیوٹی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شہید افسران کے جسد خاکی کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں