صدر میں آئینی ذمے داریاں ادا کرنے کی جرات نہیں تو گھر چلے جائیں،مریم نواز

لاہور(سی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے صدر عارف علوی پر وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے انکار کرنے کے معاملے پر کڑی تنقید کی ہے۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ صدر عارف علوی میں اپنی آئینی اور ریاستی ذمے داریاں ادا کرنے کی جرات نہیں تو وہ استعفی دے کر گھر چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کو عوام کے ٹیکس پر پلنے کی ضرورت نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں