عمران خان اور دیگر کانام ای سی ایل میں ڈالنے،غداری کا مقدمہ چلانے کی اپیل خارج

اسلام آباد(سی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور غداری کا مقدمہ چلانے کی اپیل خارج کردی۔عدالت نے انٹراکورٹ اپیل کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا۔اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس سردار اعجازا سحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل کنندہ مولوی اقبال حیدر کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔ قبل ازیںچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ خارج کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں