اسلام آباد(سی این پی) شہبازشریف اورآصف زرداری کی کوششیں کامیاب ہو گئیں، بی این پی مینگل کو کابینہ کا حصہ بننے پر رضا مند کر لیا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے دو اراکین کابینہ کا حصہ ہونگے، مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین کو بھی کابینہ میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے، ن لیگ کے جاوید لطیف بھی کابینہ میں شامل ہونگے۔ تقریب حلف برداری بھی آج متوقع ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بی این پی مینگل چاغی واقعہ پر جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر دستبردار ہوگئی ہے،وفد نے وزیراعظم سے ملاقات میں مطالبات تسلیم ہونے پرشمولیت کا فیصلہ کیا۔ آغا حسن بلوچ کو وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنایا جائے گاجبکہ ہاشم نوٹزئی کو وزیرمملکت برائے توانائی بنایا جائے گا۔ چاغی واقعے پرانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، انکوائری کمیٹی حقائق میں ناکام رہی تو جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا،حکومت اور بی این پی کے مابین اتفاق رائے کے مطابق آئی جی ایف سی کے ماتحت شکایت سیل قائم کیا جائے گا۔
جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تو کورٹ کیوں حرکت میں نہیں آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب
آرٹیکل 6 لگانے کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے، خواجہ آصف
جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام محفل ملاقات کا انعقاد
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف
گندم خریداری معاملہ، پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل
پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف چیف مشن چیف
حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
آزاد کشمیر، ہڑتال جاری، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت