پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل بحران برقرار،وزیراعظم نے نوٹس لےلیا

اسلام آباد(سی این پی)پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کا بحران برقرار ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے اجلاس طلب کرلیا ہے۔فیصل آباد اورگوجرانوالا میں ڈیزل کی قلت سے کسانوں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، مختلف فیول پمپس پر دستیاب ڈیزل بھی 10 سے 15 لیٹر سے زائد فراہم نہیں کیا جارہا ۔ ڈیزل بحران پروزیراعظم شہبازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے اجلاس طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم پیٹرولیم اور اوگرا حکام کو ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے پر اہم ہدایات دیں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پیٹرول پمپس پر ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ضروری ہے، ڈیزل کی ہورڈنگ کے مسئلے کا نوٹس لیا گیا ہے، کسانوں کو ڈیزل کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔کسان اتحاد کے رہنمائوں نے شکوہ کیا ہےکہ ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں