اسلام آباد(سی این پی) ملک میں بجلی کا بحران ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کرنے لگا، مجموعی شارٹ فال 5 ہزار 53 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔پاور ڈویژن کے زرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 447 میگاواٹ جبکہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہوگئی ہے۔ شارٹ فال میں 5 ہزار سے زائد میگاواٹ کے فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ شہری علاقوں میں 12 جبکہ دیہی علاقوں میں شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے زائد ہوگیا۔دوسری جانب لیسکو کی بجلی کی طلب بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق لیسکو میں بجلی کی طلب 5100 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3750 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ لیسکو کا شارٹ فال 1350 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔ شارٹ فال بڑھتے ہی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں 6 سے 7 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔ شارٹ فال زیادہ ہونے کے باعث لیسکو انتظامیہ کی جانب سے درجنوں فیڈرز کو بیک وقت بند کر دیا جاتا ہے۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ