کراچی(سی این پی)بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں منکی پاکس کی ممکنہ موجودگی کے لئے اسکریننگ کا آغاز کردیا گیا، مسافروں کی مکمل جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔اس حوالے سے کراچی سمیت تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر گزشتہ رات 12 بجے سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ مخصوص کاؤنٹرز پر یورپ اور امریکہ سمیت منکی پاکستان کی موجودگی کے حامل ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریینگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق اسکریننگ کے لئے کراچی ائیرپورٹ پر بھی کورونا وبا کی طرز پر خصوصی کاؤنٹرز قائم کردیے گئے۔کاؤنٹرز پر تھرمل گن کے ذریعے مسافروں میں تیز بخار کی کیفیت جانچی جا رہی ہے، کاؤنٹرز کا عملہ پی پی ایز کٹ اور ماسک سمیت حفاظتی اقدامات کے ساتھ اسکریننگ میں مصروف ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مہدی نے بتایا کہ ممکنہ مریضوں کو ائیرپورٹ کی حدود میں وفاقی ہیلتھ اسٹبلشمنٹ کے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ڈاکٹر ظفر مہدی کے مطابق گزشتہ رات سے اب تک کسی مسافر میں منکی پاکس کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی، 16بیڈز پر مشتمل اسپتال میں منکی پاکس کے علاج و معالجے کے لئے تمام انتظامات موجود ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سرکاری اسپتال منتقلی کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد