انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی آگئی

کراچی(سی این پی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے لیٹر تک کا بڑا اضافہ کیا ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔جمعرات کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا ہے اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 202 روپے ایک پیسے پر بند ہوا۔جمعہ کے روز کاروبار کے آغازپر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی دیکھی گئی جس سے ڈالر 200 روپے کا ہوگیادوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 900سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں