اسلام آباد(سی این پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا ہیڈ کوارٹر میں ڈسکوز کی اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے فی یونٹ 4 روپے 5 پیسے اضافے کی درخواست کی۔اس پر نیپرا چیئرمین نے کہا کہ ہمارے لیےصارف اہم ہے جو مہنگے فیول کا شکار ہورہا ہے۔چیئرمین نیپرا نے لوڈشیڈنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 18،18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، اندازوں پر کام نہ کریں، پاورسسٹم کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔بعد ازاں سماعت مکمل ہونے پر نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہےکہ سی پی پی اے نے ایف سی اے کی مد میں4 روپے5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی اور اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ بنےگا، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے86 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت ایک روپے 13 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائےگا۔نیپرا اعلامیے کےمطابق ڈسکوز کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3 روپے 99 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگانیپرا کا کہنا ہےکہ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر مزید 55 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا اور آنے والے مہینے میں یہ وصولیاں کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پچھلے تین چار ماہ میں کوئی ایسا مہینہ نہیں جس میں صارفین پر بوجھ نہ ڈالا گیا ہو۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک