لیلا او لیلا کے بعد میری خواہش ہے اور بھی کچھ کروں،علی ظفر

لاہور(سی این پی) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ ایک اسٹار ہونے کے باوجود بھی دوسروں کے لیے نہیں چمکیں گے تو آپ اسٹار نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم اسٹاراورگلوکارعلی ظفر نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیلا او لیلا کے بعد میری خواہش ہے کہ میں اب اور بھی کچھ کروں جس سے پاکستان کے دوسرے حصوں کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ بھی سامنے آسکے۔علی ظفر نے اپنی ٹویٹ میں مداحوں سے سوال کیا کہا کہ پشتو گانا کیسا رہے گا؟ انہوں نے کہا کہ مجھے ان گانوں کے لنک بھیجیں جو آپ چاہتے ہیں کہ میں کسی گلوکار کے ساتھ گاؤں۔معروف گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ ایک اسٹار ہونے کے باوجود بھی دوسروں کے لیے نہیں چمکیں گے تو آپ اسٹار نہیں ہیں۔پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ٹویٹ میں ہیش ٹیگ پشتو کا استعمال کیا جس سے لگتا ہے کہ وہ اب اپنے کسی مداح کے ساتھ پشتو گانا گانا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں علی ظفر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ بلوچی گانا لیلا او لیلا گایا تھاچند روز قبل ریلیز کیا جانے والا گانا ’لیلا او لیلا‘ معروف گلوکار علی ظفر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کی خواہش پوری کرنے کے لیے ان کے ساتھ گایا تھا۔علی ظفراورعروج فاطمہ کی جانب سے گائے جانے والے گانے لیلا او لیلا کو یوٹیوب پر اب تک 20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس گانے کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں