پاکستان کیساتھ 2019 کا قرض پروگرام جلد بحال ہوجائیگا،آئی ایم ایف

اسلام آباد (سی این پی) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کیے جو خوش آئند ہے، پاکستان کیساتھ 2019 کا قرض پروگرام جلد بحال ہوجائیگا۔نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پریز نے دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرت تعمیری رہے، پاکستان کے ساتھ ساتویں جائزہ کے تصفیہ طلب نکات پر بات چیت ہوئی ہے، امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ 2019 کا قرض پروگرام جلد بحال ہوجائے گا۔ایسٹر پریز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر معشیت کو سہرا دیا، پاکستان کو معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرنا ہے، معاشی ترقی کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، پاکستان کے ساتھ بات چیت آئندہ بھی جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں