واشنگٹن(سی این پی)سپر پاور امریکا میں بجلی کے بعد ہیلیم گیس کی قلت ہو گئی۔امریکا میں ہوا سے ہلکی ہیلیم گیس کی قلت کے باعث مختلف تقریبات، تہواروں اور فٹ بال میچز میں غبارے پھلانے مشکل ہوگئے۔امریکا، روس اور قطر میں مختلف وجوہات کی وجہ سے پلانٹ کی بندش سے عالمی سطح پر ہیلیم گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ امریکا میں مختلف کالجز نے اپنی تقریب تقسیم اسناد کے لیے ہیلیم سے بھرے غباروں کے آرڈر ہی نہیں دیے یا کم سے کم 20 غباروں کا آرڈر دیا۔ دوسری جانب کوشش کی جارہی ہے کہ طبی مراکز پر ہیلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کیلی فورنیا ، ٹیکساس، رکنساس اور ایری زونا سمیت کئی امریکی ریاستوں میں بجلی بندش کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔بجلی بحران کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر امریکی صدر جوبائیڈن نے ہنگامی اقدام کیا ہے جس کے تحت جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں سے سولر پینل کی درآمد پر ٹیرف میں 2 سال کی چھوٹ دے دی ہے۔
بھارت سے ابھی ہمارا مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،دفتر خارجہ
شیر افضل مروت کوپی ٹی آئی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنےکا حکم
پی ٹی آئی کا 9 مئی سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
پنجاب اور سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی تختیاں لگانے پر ایک بار پھر پابندی عائد
عثمان ڈار کی والدہ گرفتار
9 مئی کو ملک سے دشمنی کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے، وزیراعظم
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، آرمی چیف
ایک دہشت گرد جماعت نے پوری منصوبہ بندی سے جناح ہاؤس پر حملہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب
9مئی کے اسپانسرز کا قوم کو پتہ چلنا چاہئے، خواجہ آصف