پٹرول مہنگا ہونے کے بعد کرایوں میں دگنا اضافہ ، سفر کرنا محال ہوگیا

لاہور(سی این پی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے 400 سے 500 روپے تک کرایوں میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پٹرول مہنگا ہونے کے بعد ملک میں مہنگائی کا سونامی آگیا ، پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ، کرایوں میں 400 سے 500 روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔کراچی کا کرایہ 4300 روپے بڑھا کر 4800 روپے ، راولپنڈی کا کرایہ 2000 سے 2250 روپے، فیصل آباد کا کرایہ 1050 سے بڑھا کر 1250 روپے اور سرگودھا کا کرایہ 950 سے بڑھا کر 1100 روپے کر دیا گیا۔پشاور کا کرایہ 2300 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے، مری کاکرایہ2300روپےسےبڑھاکر2450روپے ، خانیوال کا کرایہ 1500 روپے سے بڑھا کر 1650 روپے اور صادق آباد کا کرایہ 400 روپے سے بڑھا کر 2700 روپے کردیا۔مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کرتے وقت غریب عوام کو نظرانداز کردیاہے، اب قیمتوں میں اضافے کا بوجھ غریب عوام نے بھگتناہے۔مسافروں نے حکومت سے درخواست کی کہ قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں