پشاور(سی این پی)خیبرپختونخوا میں 2 ماہ میں لمپی اسکن کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹرعالم زیب نے جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مویشیوں میں لمپی اسکن کے کیسز سامنے کے بعد انتظامیہ ویٹرنری ٹیم کی مدد سے ترکی سے درآمد ویکسین کے 50 ہزارٹیکے جانوروں کو لگوا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ لمپی اسکن سےمویشیوں میں شرح اموات ایک سے 5 فیصد تک ہے جب کہ لمپی اسکن سے متاثرہ جانور کا گوشت اور دودھ قابل استعمال ہے تاہم اس بیماری سے مویشیوں میں دودھ کی پیداواراور کھال متاثر ہوتی ہے البتہ لمپی اسکن جانوروں سے انسانوں کو منتقل نہیں ہوتی ہے۔ ڈاکٹر عالم زیب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 2 ماہ میں لمپی اسکن کے 5 ہزار 341 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، بیماری کی روک تھام کے لیے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سرحدوں پر 56 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں اور چیک پوسٹوں پر جانوروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔واضح رہےکہ لمپی اسکن کا پہلا کیس 22 اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آیا تھا۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات