اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کے معاملے پر ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کے یک نکاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں ٹی ٹی پی سے جاری مذاکرات کے تمام نکات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر شرکاء کو بریفنگ دی،کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی تفصیلات بتائیں۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کو ٹی ٹی پی کے ساتھ ہونے والے ماضی کے معاہدوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا، کمیٹی کے شرکاء نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات کن شرائط پر ہونے چاہئیں اس کا مینڈیٹ پارلیمنٹ کو دیا جائے، ٹی ٹی پی کی فاٹا انضمام کے خاتمے کی شرط ریڈ لائن ہے۔عسکری قیادت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا انضمام کے خاتمے پر بات نہیں ہو سکتی، ٹی ٹی پی کو آگاہ کر دیا گیا ہے، ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات میں دیگر نکات پر بات چیت جاری رہے گی، دیگر نکات میں ٹی ٹی پی کو نقصانات کے معاوضے سمیت ساتھیوں کی رہائی شامل ہے۔عسکری قیادت نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی سے ان امور پر بات چیت جاری رہے گی، ٹی ٹی پی سے ابھی سیز فائر ہے، معاہدے پر پہنچنے کیلئے پر عزم ہیں۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ