اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے سگریٹ کی قیمت دُگنی کرنے کی تجویز دے دی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کابینہ سے مشاورت کی ہے کہ لوگوں کو بیماریوں سے بچانا اور ان کی صحت کی حفاظت کرنا ہے اس لیے سگریٹ کی قیمت دُگنی کردینی چاہیے، ہمیں لوگوں کو کینسر سے بچانا ہے۔اس موقع پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تمباکونوشی صحت کے بجٹ پر ایک بہت بڑا بوجھ ہے، سگریٹ پر ٹیکس لگانے سے ملک کو فائدہ ہوگا اور یقیناً عوام بھی خوش ہوگی۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان بھی سگریٹ نوشی کے خلاف ہیں۔
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد