ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے11 ارب 47کروڑ روپے جاری

اسلام آباد (سی این پی)وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک11 ارب 47کروڑ67 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران29 ارب4کروڑ68 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے چار سالہ انڈر گریجویٹ فار واٹر ریسورس پروگرام ٹیکسلا کے لئے 14 کروڑ،نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس راولپنڈی کے لئے 10 کروڑ،لاہور کا لج فار ویمن کے لئے 20 کروڑ،ایچ ای سی کے ٹیکنالوجی فنڈ ڈیویلپمنٹ کے لئے 35 کروڑ،ایم ایس ٹو پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے 96کروڑ69 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جار ی کر دئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں