لاہور(سی این پی) وزیراعلی حمزہ شہباز نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا منصوبہ رواں سال فعال کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پراجیکٹ کو مکمل اور فنکشنل کرنے کے نظرثانی شدہ پلان کی منظوری دے دی۔ کہتے ہیں سابق حکومت نے ساڑھے تین برس ضائع کئے جس سے پراجیکٹ کی لاگت میں 3ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ سابق حکمرانوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرکے قومی وسائل سے کھلواڑ کیا۔ نااہلی کے باعث نہ صرف منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا بلکہ قومی وسائل کو نقصان پہنچا۔ منصوبے کی تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا، عوامی اہمیت کے اس منصوبے پر دن رات کام کرنا ہو گا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ لیبز کے لئے ضروری مشیزی اور آلات کی خریداری کے کام میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ ہیومن ریسورس کی بھرتی کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے۔ وزیراعلی پنجاب نے بھرتی کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے اور عمارت کے اطراف درخت اور پودے لگانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کو اکتوبر تک فعال کرنے کے لئے پوری کوشش کی جائے۔ ہر 15 روز بعد میں خود پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لوں گا۔وزیراعلی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے منصوبے کے نظرثانی شدہ پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری