لاہور(سی این پی)پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیلز ٹیکس اور ڈالر کے ریٹ کو ادویات کی قلت میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے صدر قاضی منصور دلاور نے کہا ہےکہ 17 فیصدسیلز ٹیکس اور ڈالرکے ریٹ میں اضافے سے ادویات کے خام مال کی کمی سے مزید 40 ادویات کی قلت پیداہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فارما انڈسٹری پر17 فیصد سیلز ٹیکس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے، ڈالرکاریٹ 210 روپے ہونے سے خام مال کی امپورٹ بھی رک گئی ہے۔منصور دلاور کا کہنا تھا کہ خام مال کی قلت کے باعث مزید 40 ادویات کی قلت پیداہوگئی ہے جن میں بخار، خون پتلا کرنے،کینسر اور جوڑوں کے درد سمیت دیگر جان بچانےوالی ادویات شامل ہیں۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف