ملک میں بجلی کا بحران جاری،شارٹ فال 6 ہزار 439 میگا واٹ ہوگیا

اسلام آباد(سی این پی) تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 439 میگا واٹ ہوگیا، ملک میں بجلی کی مجموعی طلب 24 ہزار 900 میگا واٹ ہے جبکہ مجموعی پیداوار 18 ہزار 461 میگا واٹ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آبی وسائل سے بجلی کی پیداوار 6 ہزار 700 میگا واٹ ہے، آئی پی پیز کی بجلی کی پیداوار 7 ہزار 500 میگا واٹ اور نیو کلیئر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 425 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری تھرمل پلانٹس 830 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، ونڈ پاور پلانٹس 786 میگا واٹ اور سولر پلانٹس 145 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔بجلی کی طلب و رسد میں اس کمی کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں