اداکار یاسرحسین اور اقراء عزیزشادی کیلئے تیار

کراچی (سی این پی)ایوارڈ تقریب کے دوران دوستی سے منگنی کےرشتےمیں بندھنے والے اداکار یاسرحسین اور اقراء عزیزشادی کیلئے تیار نظر آتے ہیں،اس حوالے سے اقراء نے پرستاروں کو اشارہ دے دیا ۔ہیوسٹن میں ایوارڈزکی تقریب میں شرکت کے بعد اقراء عزیزاور یاسرحسین بیرون ملک چھٹیاں منارہے ہیں جس کی وہ سوشل میڈیا پر تصاویرشیئرکرتے رہتے ہیں۔ اقراء اوریاسر دونوں اپنے رشتے پر اکثر کھل کر بات کرتے رہتے ہیں جس پر انہیں کئی بار تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔ حال ہی میں تازہ ترین تصویر میں اقراء نے کیپشن میں کچھ ایسا لکھا جس نے سوشل میٖڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔” سنوچندا ” اسٹار نے انسٹاگرام پر اپنے ہونے والے شوہر کی تعریف و ستائش کرتے ہوئے کہا کہ” میں آج سے پہلے کبھی کسی ایسے شخص سے نہیں ملی جو تمہاری طرح ساتھ دینے والا ہو۔میں قانونی طور پرتمہاری ہونے کیلئے دن گِن رہی ہوں”۔ اقراٗء نے پوسٹ میں شاید مداحوں کو اس بات کا اشارہ بھی دے دیا کہ دونوں کی شادی میں اب زیادہ دیرنہیں۔اس سے قبل جون 2019 میں انسٹا گرام پرلائیو سیشن کے دوران ایک سوال کے جواب میں یاسرکا کہناتھا کہ وہ 2019 میں شادی کرلیں گے۔اداکاروں کی یہ جوڑی نئی ڈرامہ سیریل “جھوٹی” میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں