ماہرہ اورفہد ایک ساتھ فلم”قائداعظم زندہ باد “میں جلوہ گر ہونگے

کراچی(سی این پی ) پاکستان فلم انڈسٹری کے دو معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان پہلی بار ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم “قائداعظم زندہ باد ” میں ایک ساتھ پردہ اسکرین پر نظر آئیں گے ۔فلم ساز نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان سے سوال کیا کہ کیا وہ دونوں ان کی نئی فلم’قائد اعظم زندہ باد‘ میں ساتھ کام کریں گے؟ اس ٹوئیٹ کے جواب میں ماہرہ خان نے لکھا ، “جی ہاں ! ویسے ویڈیو میں فہد نے کبھی بھی میرے سوال کا جواب نہیں دیا۔” پروڈیوسر نبیل قریشی نے تصدیق کی کہ فلم میں فہد مصطفیٰ ایک پولیس انسپکٹر کا کردار نبھائیں گے۔فلم والا پکچرز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی اس فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی اور فضا علی مرزا ہیں ۔فلم ” قائداعظم زندہ با د” 2020 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سینماگھروں کی زینت بنے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں