لندن(سی این پی)برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو ونزر محل میں سپردخاک کر دیا گیا۔ 7 دہائیوں پرمشتمل تاریخی عہدکا جذبات اورشان وشوکت کےساتھ اختتام ہوا، شاہی گھرانے کے افراد کی موجودگی میں ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی ونزر محل کے کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں ہوئی۔ ملکہ کا تابوت سینٹ جارج چیپل کے نیچے قائم رائل والٹ میں اتاراگیا، اس سے قبل تابوت کو شاہی جلوس میں ویسٹ منسٹر پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبی تک لایا گیا تھا۔اس کے بعد تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبی میں دعائیہ تقریب میں دو ہزار افراد نے شرکت کی، تقریب کےبعدشاہ چارلس نےملکہ کے پرچم کو تابوت پر رکھا، لارڈ چیمبرلین نے اپنی سرکاری چھڑی توڑکرتابوت پررکھی ۔
آنجہانی ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دنیا بھر سے سربراہان مملکت، اہم شخصیات، برطانیہ کے سینئر سیاست دان اور سابق وزرائے اعظم نے شرکت کی۔پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف نے کی، تقریب کے اختتام پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور برطانوی ترانہ چلایا گیا ۔خیال رہے کہ ملکہ کی آخری رسوما ت میں برطانیہ بھر سے 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ