دفتر خارجہ اجازت سے گئی،قومی اسمبلی بھی جاتی ہوں،حریم شاہ

اسلام آباد(سی این پی) ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ میں داخلے کی اجازت دینے والے شخص کا نام میڈیا پر نہیں بتا سکتی لیکن میں اجازت ملنے کے بعد ہی دفتر خارجہ میں داخل ہوئی تھی۔ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیوزوائرل ہوتے ہی ٹک ٹاک صارفین نے ملے جلے تاثرات اور ردعمل دینا شروع کر دیا۔جس کے بعد دفتر خارجہ میں اعلی سطح کی انکوائری شروع ہوگئی جبکہ دل پھینک حکام اور افسران کی تلاش بھی جاری کر دی گئی۔ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے کون سا وہاں جا کر کوئی بل پاس کر دیا ہے، میراخیال ہے خالی کرسیوں کی ویڈیو بنانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں وہاں کیسے اور کس کی اجازت سے پہنچی، اس بات کا متعلقہ لوگوں کو خود معلوم ہے،کیونکہ وہاں کیمرے نصب ہیں اور ان کو پتہ ہے میں کس کی اجازت سے آئی تھی،ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شخص وزیراعظم یا وزیر خارجہ کے ساتھ تصویر بناتا ہے تو اسے زیر بحث نہیں لاجاتا لیکن حریم شاہ کی تصویراورویڈیواسی وقت وائرل ہو جاتی ہیں،میں قومی اسمبلی بھی گئی تھی لیکن مجھے کسی نے نہیں روکا میرے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والی حریم شاہ کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ واضح رہے کہ مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوجانے کے بعد حریم شاہسوشل میڈیاپر کافی مقبول ہے
اس سے قبل حریم شاہ اپنی دوست صندل خٹک کے ساتھ سینیئر صحافی مبشر لقمان کے جہاز میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔
اور مبشر لقمان نے ان دونوں ماڈلز پر جہاز سے قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام لگایا تھا۔
دونوں ٹاک ٹاک سٹارز کی ویڈیو اور تصاویر پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بھی سامنے آئی تھیں۔
حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو میں انہیں وزارت خارجہ کے دفتر کے کانفرنس ہال میں گھومتے دیکھا جا سکتا ہےتاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ٹک ٹاک گرل جسکی سیاسی لیڈروں کیساتھ تصاویر بھی موجود ہیں حساس مقامات تک کیسے پہنچتی .ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں