اسلام آباد(سی این پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں نے پاکستان کی مدد کا یقین دلایا ہے، عالمی برادری اور پاکستانی اداروں کی کوششوں سے مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔دوران اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت اہم لیڈر شپ سے ملاقاتیں ہوئیں جنہیں حکومت کی امدادی کارروائیوں اور بحالی کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات اور پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ عالمی رہنماؤں نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی مدد کا یقین دلایا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس منعقد کرائیں گے اور بل گیٹس سے متاثرین کے بچوں کی خوراک کے لئے ورلڈ فوڈ پروگرام سے مدد لینے کی بات کی ہے۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری اور پاکستانی اداروں کی کوششوں سے ہم انشا اللہ اس مشکل سے نکل آئیں گے۔اس موقع پر نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کے حکام نے بحالی کے کاموں کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
فرانس میں بچوں کیلئے کمیونٹی سینٹر ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب
سعودی عرب اور پاکستان میں معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم
عدالت کی آزادی یقینی بنائیں گے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے،چیف جسٹس
قرض لینا کامیابی نہیں، قرض سے نجات پانا کامیابی ہوگی، وزیراعظم
اسلام میں ہر دن محنت کشوں کی عظمت کا دن ہے ، ثمینہ احسان
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا اور سلمان اکرم میں تلخ کلامی
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل
ایل این جی ریفرنس واپس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،شیریں مزاری