اسلام آباد(سی این پی)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے مشن چیف سے سخت شرائط میں نرمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سیلاب کی تباہ کاریوں کو مدنظر رکھیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کےمشن چیف برائے پاکستان سے رابطہ کیا۔جس میں اسحاق دار نے نیتھن پورٹرکو سیلاب کے نقصانات کی تباہی سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے متاثرین کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔وزیرخزانہ نے سخت شرائط میں نرمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کو مدنظر رکھیں ، غریب طبقے کو مہنگائی سے بچانا چاہتے ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے ذریعے مالیاتی خسارہ کم کریں گے، حکومت اصلاحات پرعمل پیرا رہے گی۔آمشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سیلاب متاثرین کی معاونت کرےگا۔وزیر خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر سے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران ہونے والی ملاقات کا حوالہ بھی دیا ، جس میں آئی ایم ایف کے ایم ڈی نے سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی اس مشکل صورتحال میں پاکستان کا ساتھ دینے اور پروگرام کے حالات پر نظر ثانی کرنے کا عزم کیا تھا۔
وزیر خزانہ نے عالمی معیشت کے لیے مشکل وقت میں آئی ایم ایف کی حمایت پر آئی ایم ایف مشن چیف کا شکریہ ادا کیا۔
بجٹ میں جوسز پر ٹیکسوں کو 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
پاک ایران خوش گوار تعلقات میں ابراہم رئیسی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹرحمیرا طارق
آسمانی و زمینی ہر آفت میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
تمباکو انڈسٹری کی طرف سے 10 اسٹک پیک کی کوششیں پریشان کن ہیں، ملک عمران احمد
پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا