حمزہ شہباز شریف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

لاہور(سی این پی)پنجاب اسمبلی میں سابق صوبائی وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا، حمزہ شہباز کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا منصب خالی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں