عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرےبن گئے ہیں، شرجیل میمن

کراچی(سی این پی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے عمران خان کو بھارتی انتہا پسند بال ٹھاکرے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جماعت پاکستان کی شیوسینا بن گئی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ کر کے عوام کو تکلیف پہنچانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کا فیٹف سے نکلنا بڑی کامیابی ہے جس کا سہرا وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے سر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی تمام تر منفی کوششوں کے باوجود پاکستان کو فیٹف میں کامیابی ملی۔شرجیل میمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ عمران خان جھوٹا اور کرپٹ ہے، اس فیصلے کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے احتجاج میں عمران خان کی جماعت کہیں بھی تین چار سو لوگوں سے زیادہ جمع نہیں کر سکی۔ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو کراچی میں ہونے والے احتجاج میں توڑ پھوڑ کی گئی ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں