اسلام آباد(سی این پی)فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے دباؤ پر وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے جبکہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، ایازصادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔مقامی فارما سیوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید، قاضی منصور دلاور اور دیگر کریںگے جبکہ ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کریں گی۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی، اعلیٰ سطح کی کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔وفاقی حکام کے مطابق پاکستانی فارماسیوٹیکل انڈسٹری نے تمام دواوں کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ ہے تاہم ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا تاحال کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔
فرانس میں بچوں کیلئے کمیونٹی سینٹر ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب
سعودی عرب اور پاکستان میں معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم
عدالت کی آزادی یقینی بنائیں گے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے،چیف جسٹس
قرض لینا کامیابی نہیں، قرض سے نجات پانا کامیابی ہوگی، وزیراعظم
اسلام میں ہر دن محنت کشوں کی عظمت کا دن ہے ، ثمینہ احسان
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا اور سلمان اکرم میں تلخ کلامی
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل
ایل این جی ریفرنس واپس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،شیریں مزاری